” جو مجھ پر استعمال کرنے کا الزام لگا رہا ہے اس نے خود ۔۔۔“ ریحام خان نے عمران خان پر بڑا حملہ کردیا، وہ بات کہہ دی کہ ہر پاکستانی کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ ان پر استعمال ہونے کا الزام لگانے والے عمران خان نے خود انہیں بری طرح استعمال کیا ہے۔
بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عمران خان کے اس بیان پر کہ ان کے مخالفیں ریحام خان کو ان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں، ریحام خان کا کہنا تھا کہ اپنی کوتاہیوں کا الزام کسی دوسرے پر لگا دینا بہت آسان ہے انسان کو اپنی غلطیوں کی ذمہ داری لینی چاہیے ۔
انہوں نے کہا ’کیا مجھے نواز شریف نے کہا کہ میں (عمران خان) سے شادی کروں، کیا نواز شریف نے طلاق کرائی ہے، یہ کہنا کہ مجھے کوئی استعمال کرسکتا ہے، میری تضحیک ہے‘۔
ریحام خان نے کہا حقیقت یہ ہے کہ ان پر استعمال ہونے کا الزام لگانے والے (عمران خان) نے خود انہیں بری طرح استعمال کیاہے۔
سیاست میں آنے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ریحام خان نے کہا لوگ چاہتے ہیں کہ وہ سیاست میں جائیں لیکن پاکستان میں ایم این اے بننے کے لیے جتنی رقم کی ضرورت ہے وہ حلال کمائی سے آ نہیں سکتی، ’میں ایسا سیاسی کردار چاہتی ہوں جہاں میں نئے ابھرنے والے سیاستدانوں کی تربیت کر سکوں تاکہ وہ اچھے سیاستدان بن سکیں‘۔