نا اہلی کے بعد نواز شریف کے تمام اقدام کالعدم لیکن چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے کیونکہ ۔۔۔نجم سیٹھی نے مسکراتے ہوئے ایسی منطق بتا دی کہ آپ کی بھی ہنسی نکل جائے گی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نواز شریف کی پاناما کیس میں نا اہلی کے بعد سپریم کورٹ نے انہیں پارٹی صدارت کے لیے بھی نا اہل قرار دے دیا اور ان کے اقدامات کو بھی کالعدم قرار دے دیا گیا ہے ۔ایسی صورتحال میں سوشل میڈ یاصارفین نے نجم سیٹھی کی چھٹی کرانے کا مطالبہ کیا تو وہ خود بھی میدان میں آگئے اور ایسی منطق پیش کردی کہ آپ بھی ہنسنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔
تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے مطالبہ کیا کہ نا اہلی کے بعد سے اب تک نواز شریف کے تمام اقدامات کو کالعدم قرار دے دیا گیا ہے تو پھر نجم سیٹھی کو بھی نا اہل قرار دیا جائے ۔اس پر نجم سیٹھی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں کو مایوس کرنے کے لیے معافی چاہتا ہوں لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آ ف گورننس میں نامزدگی کے کاغذات پر وزیراعظم شاہد خا قان عباسی کا نام درج ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے دئیے گئے فیصلے میں کہا گیا آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہ اترنے والا شخص پارٹی صدارت نہیں کر سکتا جس کے بعد نوازشریف اب پارٹی صدارت کیلئے بھی نااہل ہو گئے ہیں اور بطور پارٹی سربراہ اٹھائے گئے تمام اقدامات کالعدم قرار دے دیئے گئے ہیں۔نوازشریف کی جانب سے سینیٹ الیکشن کیلئے جاری کردہ تمام ٹکٹ بھی منسوخ ہو گئے ہیں۔