لیگی کارکنوں کی شدید نعرہ بازی، نواز شریف اجلاس کی صدارت چھوڑ کر پنجاب ہاﺅس کی چھت پر آ گئے

لیگی کارکنوں کی شدید نعرہ بازی، نواز شریف اجلاس کی صدارت چھوڑ کر پنجاب ہاﺅس ...
لیگی کارکنوں کی شدید نعرہ بازی، نواز شریف اجلاس کی صدارت چھوڑ کر پنجاب ہاﺅس کی چھت پر آ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد سابق وزیراعظم نوازشریف سے اظہار یکجہتی کیلئے پنجاب ہاﺅس کے باہر جمع ہو گئی اور نوازشریف کے حق میں شدید نعرہ بازی کی جس پر نوازشریف اجلاس کی صدارت چھوڑ کر پنجاب ہاﺅس کی چھت پر آگئے.

تفصیلات کےمطابق سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت میں پیشی کے بعد پنجاب ہائوس پہنچے تو لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد اظہار یکجہتی کیلئے پنجاب ہائوس پہنچ گئی اور اپنی قیادت کے حق میں شدید نعرے بازی کی جس پر نوازشریف پارٹی اجلاس کی صدارت چھوڑ کر پنجاب ہائوس کی چھت پر آگئے ۔

اس پر کارکن نواز شریف کو دیکھ کر پرجوش ہو گئے اور نواز شریف کے حق میں نعرے لگائے جس پر سابق وزیراعظم نے ہاتھ لہرا کاکارکنوں کے نعروں کا جواب دیااورمختصر خطاب بھی کیا۔