نوازشریف کی نااہلی کے بعد کلثوم نواز نے بھی بڑا فیصلہ کرلیا، انتہائی حیران کن خبرآگئی

نوازشریف کی نااہلی کے بعد کلثوم نواز نے بھی بڑا فیصلہ کرلیا، انتہائی حیران ...
نوازشریف کی نااہلی کے بعد کلثوم نواز نے بھی بڑا فیصلہ کرلیا، انتہائی حیران کن خبرآگئی

  

لاہور (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی کے بعد مسلم لیگ ن کی صدارت کے سلسلے میں مشاورت شروع ہوچکی ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور سابق وزیرداخلہ چودھری نثار اس حوالے سے گزشتہ روز آپس میں رابطہ کرچکے ہیں۔

روزنامہ خبریں کے مطابق نئے پارٹی صدر کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات اور مسلم لیگ ن کے ذرائع پہلے ہی یہ کہہ چکے ہیں کہ اس کا فیصلہ سابق وزیراعظم نواز شریف خود کریں گے، البتہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ اگلے پارٹی صدر کے لئے دو نام سامنے آئیں گے جن میں بیگم کلثوم نواز اور وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر شہباز شریف شامل ہیں۔

اخباری ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز جو کہ گزشتہ اڑھائی ماہ سے لندن میں زیر علاج ہیں، تیزی سے صحت یاب ہورہی ہیں اور اپنے بیٹے کے ہاں لندن میں مقیم ہیں۔ اس بات کا بھی روشن امکان ہے کہ بیگم کلثوم نواز آئندہ ہفتے کے آخر تک پاکستان آجائیں اور ان کو مشاورت کے بعد پارٹی کی صدارت کے لئے نامزد کردیا جائے البتہ موجودہ حالات میں اس بات کا حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے کہ صدارت کا قرعہ کلثوم نواز کے نام نکلتا ہے یا میاں شہباز شریف کے نام۔

مزید معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی چھٹی اور غالباً آخری کیموتھراپی رواں ہفتہ کو ہوگی جس کے بعد وطن واپسی کا امکان ہے۔قریبی ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز جلد پاکستان آ کر مسلم لیگ (ن) کی صدارت سنبھالیں گی۔ نوازشریف کی نااہلی کے بعد بیگم کلثوم نواز صدارت کیلئے فیورٹ ہوگئی ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور