چودھری شوگر ملز ریکارڈ ٹمپرنگ کیس، حکومتی وکیل کی ٹمپرنگ کی تصدیق

چودھری شوگر ملز ریکارڈ ٹمپرنگ کیس، حکومتی وکیل کی ٹمپرنگ کی تصدیق
چودھری شوگر ملز ریکارڈ ٹمپرنگ کیس، حکومتی وکیل کی ٹمپرنگ کی تصدیق

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ میں چودھری شوگر ملزریکارڈ کیس کی سماعت کے دوران حکومتی وکیل نے چودھری شوگر ملز کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کی تصدیق کردی

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چودھری شوگر ملز ریکارڈ ٹمپرنگ کیس کی سماعت ہوئی،ملزم ظفر حجازی اور ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن عدالت میں پیش ہوئے،ایف آئی نے فزانزک رپورٹ جسٹس محسن اختر کیانی کے روبرو پیش کردی، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ رپورٹ کے مطابق چودھری شوگر ملز کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ ہوئی ہے تاہم یہ ٹمپرنگ ظفر حجازی نے نہیں بلکہ ماہین فاطمہ نے کی ہے

ان کا کہناتھا کہ ماہین فاطمہ کو گواہ بنا دیا گیا،ان کا کہناتھا کہ گواہ عابدنے بتایا کیس کسی اور افسر کے پاس تھا،چیئرمین ایس ای سی پی نے ماہین فاطمہ کو فائل دی۔

اس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملوث گواہوں کو ملزمان کیوں نہیں بنایا،عدالت نے مزید سماعت7 مارچ تک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد