گھر سے پہلی جماعت کی بچی کے چیخنے کی آوازیں ، 65 سالہ بابے کی معصوم بچی سے زیادتی کی ناکام کوشش

گھر سے پہلی جماعت کی بچی کے چیخنے کی آوازیں ، 65 سالہ بابے کی معصوم بچی سے ...
گھر سے پہلی جماعت کی بچی کے چیخنے کی آوازیں ، 65 سالہ بابے کی معصوم بچی سے زیادتی کی ناکام کوشش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حافظ آباد (ویب ڈیسک) 65 سالہ بابے کی پہلی جماعت کی لڑکی کے ساتھ زیادتی کی کوشش ناکام بنادی گئی،  روزنامہ خبریں کے مطابق نویں کلاس  کی طالبہ محلہ رحمت آباد کے والدین کے مطابق اپنے ہی محلے کے دکاندار 65 سالہ عبداللطیف کی دکان میں کھلونا لینے گئی تو عبداللطیف اس کو اپنے گھر کے اندر لے گیا اور عبداللطیف برہنہ ہوکر زیادتی کی کوشش میں مصروف تھا اور اس نے بچی کے گلے میں رسی ڈالی ہوئی تھی کہ شور سن کر اہل محلہ اکٹھے ہوگئے اور عبداللطیف کو کمرے میں بند کردیا ۔بعدازاں عبداللطیف کو پولیس کے حوالے کردیا۔

اب معلوم ہوا ہے کہ سائرہ کے والدین پانی عزت کی خاطر مقدمہ درج نہیں کروانا چاہتے کیونکہ تھانہ کچہری کے چکر کے علاوہ عزت بھی داﺅ پر لگے گی کیونکہ بیٹی کا معاملہ ہے جبکہ عبداللطیف پٹھان جو کہ کراچی سے یہاں آکر رہ رہا ہے اور کھلونے فروخت کرتا ہے کے مطابق سائرہ اس کو روزانہ کھلونے کیلئے سنگ کرتی تھی، آج وہ نہانے کی تیاری کررہا تھا کہ سائرہ آگئی تو اہل محلہ نے دیکھ لیا اور شور مچادیا، اس نے ایسا کچھ نہیں کیا۔

ملزم کو حراست میں لے لیا ہے جونہی سائرہ کے والدین درخواست دیں گے، مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔