پنجاب ہاﺅس میں ن لیگ کا اہم اجلاس،پارٹی صدارت کیلئے نئے ناموں پر غور

پنجاب ہاﺅس میں ن لیگ کا اہم اجلاس،پارٹی صدارت کیلئے نئے ناموں پر غور

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی صدارت کیلئے رہنماﺅں کا اہم اجلاس پنجاب ہاﺅس میں جاری ہے،جس میں عدالتی فیصلے کے بعد صدر کیلئے نئے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔

نجی ٹی وی چینل سمانیوز کے مطابق پنجاب ہاﺅس اجلاس میں احسن اقبال نے الیکشن کمیشن کے خط پر پارٹی رہنماﺅں کو اعتماد میں لیا، احسن اقبال نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 7 دن میں قائم مقام جبکہ 45 روز میں مستقل صدر منتخب کی ہدایت کی ہے۔

اجلاس میں سردار یعقوب ناصرکو ایک بار پھر قائم مقام صدر بنانے پر غورکیا گیا ہے تاہم مستقل صدر کیلئے کلثوم نواز اورشہبازشریف کے نام پرزیر غور آئے۔

اجلاس میں بعض رہنماﺅں نے راجہ ظفر الحق کو قائم مقام صدربنانے کی تجویزکی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد