’میرا بھائی علاج کے لئے مجھے گاﺅں سے لایا تھا لیکن یہاں پر۔۔۔‘ نوجوان لڑکی کا اخبار کے دفتر فون، ایسی شرمناک ترین بات کہہ دی کہ فوری پولیس بلا لی گئی کیونکہ۔۔۔

’میرا بھائی علاج کے لئے مجھے گاﺅں سے لایا تھا لیکن یہاں پر۔۔۔‘ نوجوان لڑکی ...
’میرا بھائی علاج کے لئے مجھے گاﺅں سے لایا تھا لیکن یہاں پر۔۔۔‘ نوجوان لڑکی کا اخبار کے دفتر فون، ایسی شرمناک ترین بات کہہ دی کہ فوری پولیس بلا لی گئی کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ویب ڈیسک) معذور اور بیمار سگی بہن کو علاج کے بہانے لیہ سے ملتان لاکر قید کرنے والے بھائی کی قید سے ملتان کے ایس ایچ او تھانہ بہاﺅالدین زکریا اور پولیس فورس کے ہمراہ آزاد کرواکر ویمن کرائسز سنٹر میں منتقل کردیا، جہاں اس کو فوری طبی امداد دی گئی۔

روزنامہ خبریں کے مطابق شہناز نامی لڑکی نے کسی ذریعے سے ان کے دفتر فون کرکے رابطہ کیا اور اور اپنے حالات بارے آگاہ کیا تھا جس پر فوری طور پر چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی گئی۔اس مکان کی نشاندہی کروائی گئی جس میں شہناز بی بی گزشتہ 7 ماہ سے قید تھی۔ اخبار نے ایس ایچ او بی زید طاہر اعجاز کو آگاہ کیا تو انہوں نے تمام صورتحال سے سی پی او ملتان سرفراز احمد فلکی کو آگاہ کیا جنہوں نے احکامات دئیے کہ بچی کو بازیاب کرواکر فوری طور پر وومن کرائسز سنٹر منتقل کریں میں وہاں کی انچارج کو کہتا ہوں کہ بچی کو ہرقسم کی قانونی کارروائی تحفظ اور علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کریں، جس پر ایس ایچ او نے  رحیم آباد میں واقع ایک مکان میں ریڈ کیا جہاں امجد نے اپنی معذور بہن شہناز کو عرصہ 7 ماہ سے علاج کے بہانے لیہ سے لاکر قید میں رکھا ہوا تھا۔

ایس ایچ او بی زیڈ نے دیگر نفری کے ہمراہ معذور لڑکی کو بازیاب کروالیا ،جہاں پر معذور لڑکی شہناز نے بتایا کہ میر ابھائی امجد مجھے لیہ سے علاج کے لئے ملتان لایا اور میرا علاج کروانے کے بجائے مجھے قید کرلیا، نہ تو میرا علاج کروایا ور نہ ہی مجھے میرے گاﺅں واپس جانے دیتا ہے جہاں میرے چچا وغیرہ رہتے ہیں۔ بازیاب ہونے والی معذور بچی نے مزید بتایا کہ میرے بھائی امجد نے خاندان سے باہر شادی کی ہے ، وہ اپنے حصہ کا رقبہ بیچ کر کھاگیا اور اپنا گھر تک نہیں بنایا، اب وہ میرا رقبہ جو کہ لیہ میں ہے ہتھیانے کیلئے مجھے یہاں لایا۔ خدشہ ہے مجھے مارکر میرا رقبہ اپنے قبضہ میں کرلے گا۔ مجھے یہاں سے لے جاکر تحفظ دلوایا جائے اور میرا علاج کروایا جائے جس پر ایس ایچ او بی زیڈ طاہر اعجاز نے مالک مکان محمد شفیع اور اردگرد ہمسایوں کو پابندی کیا کہ ہم نے اس کے بھائی امجد کو حراست میں لینا تھا لیکن وہ موجود نہیں ہے، جونہی وہ گھر آئے تو اسے ہمارے پاس تھانہ پیش کریں ورنہ اور مالک مکان کو ہدایت دی کہ جب تک ہم اس پر کارروائی مکمل نہیں کرلیتے یہ لوگ یہاں سے مکان چھوڑ کر گیا تو اس کے ذمہ دار وہ ہوں گے۔

معذور بچی کو وومن کرائسز سنٹر منتقل کیا گیا جہاں اس سے قبل ہی سی پی او ملک سرفراز فلکی نے یہاں کی انچارج شاہدہ نسرین کو معذور بچی شہناز کو تمام تر قانونی تحفظ اور علاج معالجہ میں کوئی کسر نہ چھوڑنے کی ہدایات دی ہوئی تھیں۔