سٹاک مارکیٹ گر گئی

سٹاک مارکیٹ گر گئی
سٹاک مارکیٹ گر گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) سیاسی افراتفری کی صورتحال کے باعث سٹاک مارکیٹ گر گئی،پاکستا ن سٹاک ایکسچینج میں حصص کا بزنس مندی کاشکار رہا۔کے ایس ای100انڈیکس 43ہزار پوائنٹس کی حدسے گر گیا اور42900پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے مزید49ار ب روپے ڈوب گئے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق سیاسی افراتفری کی صورتحال پاکستان سٹاک مارکیٹ پر تیزی کیساتھ اثر انداز ہو رہی ہے ،مقامی اور بیرونی سرمایہ کاروں نے بدھ کے روز بھی سرمائے کا انخلا جاری رکھا جس کی وجہ سے مارکیٹ مندی کے گرداب میں آچکی ہے۔

تجزیہ کاروں نے آئندہ دنوں مارکیٹ میں مندی کے بادل گہرے ہونے کے خدشے کا اظہار بھی کیا ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں انڈیکس42ہزار پوائنٹس کی حد سے نیچے گرنے کا امکان ہے۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں375.17پوائنٹس کی کمی ہوئی جس سے انڈیکس 43294.95پوائنٹس سے کم ہو کر 42919.78پوائنٹس ہو گیا۔