نوازشریف کی نااہلی کے بعد پرویزمشرف نے بھی بڑا قدم اٹھالیا، ایسا فیصلہ کرلیا کہ پاکستانیوں کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی

نوازشریف کی نااہلی کے بعد پرویزمشرف نے بھی بڑا قدم اٹھالیا، ایسا فیصلہ کرلیا ...
نوازشریف کی نااہلی کے بعد پرویزمشرف نے بھی بڑا قدم اٹھالیا، ایسا فیصلہ کرلیا کہ پاکستانیوں کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نوازشریف کی پارٹی عہدے سے بھی نااہلی کے بعد سابق فوجی صدر پرویز مشرف نے بھی بڑا قدم اٹھا لیااور وطن واپسی پر غور شروع کردیا ، اس سلسلے میں مشاورت کے لیے انہوں نے اپنے وکیل اخترشاہ کو دبئی طلب کرلیا۔

بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر دبئی روانگی سے قبل وکیل اختر شاہ ایڈووکیٹ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پرویز مشرف پاکستان واپس آکر مقدمات کا سامنا کر سکتے ہیں،سابق صدر کے خلاف مقدمات جھوٹے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پرویز مشرف کو صحت کے مسائل ہیں اور اس متعلق وہ امریکی ڈاکٹرز سے کنسلٹ کر چکے ہیں۔

اختر شاہ کا کہنا تھا کہ وہ دبئی میں پرویز مشرف سے سیکورٹی کے انتظامات کے علاوہ عدالتوں میں کیسز کا سامنا کرنے پر ڈسکشن کریں گے۔

مزید : قومی /عرب دنیا