نواز شریف نے بیرونی قوتوں کو خوش کرنے کیلئے قانون ختم نبوت ﷺ میں ترمیم کی: عمران خان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ نواز شریف نے بیرونی قوتوں کو خوش کرنے کیلئے قانون ختم نبوت ﷺ میں ترمیم کی۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے سوال اٹھایا کہ ختم نبوت ﷺ کے حلف نامے میں خفیہ طریقے سے تبدیلی کرنے کی کیا وجہ تھی؟، وزیر قانون نے 2 بار اسمبلی میں کہا کہ انہوں نے حلف نامے میں تبدیلی نہیں کی۔ عمران خان نے الزام عائد کیا کہ باہر بیٹھی لابی کو خوش کرنے کیلئے ختم نبوت ﷺ کے حلف نامے میں ترمیم کی گئی، قوم ظفرالحق رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنی کرپشن بچانے کیلئے باہر کی لابی کی مدد لے ر ہے ہیں، نواز شریف اور مودی خفیہ میٹنگز کرتے ہیں، نواز شریف نے خفیہ میٹنگ فوج سے بچنے کیلئے کی ۔