’’ آسامی خالی ہے‘‘ نوازشریف کی نااہلی پر وکی پیڈیا نے ایسا اعلان کردیا کہ آپ بھی مسکرائے بغیر نہ رہ پائیں گے
لاہور (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو عدالت نے پارٹی سربراہی کیلئے بھی نااہل قراردیدیا جس پر ملکی و غیر ملکی میڈیا سمیت سوشل میڈیا پر بھی خصوصی جگہ دی گئی اور ایسے میں وکی پیڈیا بھی پیچھے نہ رہا ہے اور فوری طور پر ’سیٹ خالی ہے‘ کا لکھ دیا ہے۔
وکی پیڈیا نے بھی سپریم کورٹ کے حکم پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کرسی صدارت کو خالی قرار دیدیا ۔ وکی پیڈیا کی اس پھرتی کو دیکھتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے طرح طرح کے کمنٹس کئے جارہے ہیں اور ن لیگ کے حامیوں سمیت مخالفین کی جانب سے اپنی حس مزاح کا خوب استعمال کیا جارہا ہے ۔