ن لیگ کے رہنما سینیٹ الیکشن لڑ سکتے ہیں یا نہیں ؟الیکشن کمیشن نے تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا ،واضح اعلان کر دیا

ن لیگ کے رہنما سینیٹ الیکشن لڑ سکتے ہیں یا نہیں ؟الیکشن کمیشن نے تہلکہ خیز ...
ن لیگ کے رہنما سینیٹ الیکشن لڑ سکتے ہیں یا نہیں ؟الیکشن کمیشن نے تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا ،واضح اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے انتخابات کے لیے مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ ظفرالحق کی جانب سے جاری ہونے والے نئے پارٹی ٹکٹس کو مسترد کرتے ہوئے حکمران جماعت مسلم لیگ (ن)کو  بطور سیاسی جماعت سینیٹ الیکشن سے باہر نکال دیا ہے تاہم پارٹی امیدواروں کو آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے ۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کو سینٹ الیکشن سے آوٹ کرتے ہوئے پارٹی کے نئے ٹکٹس سے متعلق درخواست مسترد کر دی ،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امید وار آزا د حیثیت میں سینیٹ الیکشن لڑ سکتے ہیں،الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی شیڈول کے جاری ہونے کے بعد کسی بھی سیاسی جماعت کی جانب سے نئے ٹکٹس نہیں جمع کروائے جاسکتے ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے نواز شریف کو پارٹی صدارت سے نا اہل قرار دے کر پاناما کیس میں ان کی نا اہلی سے لے کر اب تک کے تمام فیصلوں کو کالعدم قرار دے دیا تھا ۔اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق نے سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو نئے ٹکٹس جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے پاس بھی پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا اختیار حاصل ہے اور میرے پاس پہلے سے ہی اس کی اتھارٹی موجود ہے۔مسلم لیگ ن کے اجلاس کے بعد راجہ ظفر الحق ن لیگ کے چیئر مین کی حیثیت سے امید واروں کے ٹکٹ جمع کرانے کے لیے درخواست لے کر الیکشن کمیشن گئے جہاں ان کی درخواست مسترد کردی گئی اور الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے امیدواروں کو آزاد قرار دے دیا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے گذشتہ روز الیکشن ایکٹ 2017 کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مذکورہ قدم اٹھایا ہے۔دوسری طرف سپریم کورٹ سے نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی کے حالیہ فیصلے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے سینیٹ انتخابات سے بطور سیاسی جماعت باہر ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے ساتھ اہم بیٹھک کا فیصلہ کرلیا۔سینیٹ اور آئندہ عام انتخابات سے متعلق غیر یقینی کی صورتحال کے پیش نظر سیاسی جماعتوں کا اجلاس 26 فروری کو ہوگا جس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر کریں گے۔