معروف ماڈل نے اپنے پورے خاندان کو قتل کرکے خودکشی کرلی کیونکہ۔۔۔

معروف ماڈل نے اپنے پورے خاندان کو قتل کرکے خودکشی کرلی کیونکہ۔۔۔
معروف ماڈل نے اپنے پورے خاندان کو قتل کرکے خودکشی کرلی کیونکہ۔۔۔

  

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ریاست مشی گن کی معروف ماڈل نے اپنے شوہراور بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی ۔

یاہونیوز کے مطابق خاتون کی دوست نے بتایاکہ ’ میرے لیے یقین کرنا مشکل ہے ، 45سالہ لاﺅرین سٹیارٹ نے انتہائی بے دردی کیساتھ اپنی فیملی پر فائرنگ کردی اور پھر اپنی جان لے لی جسے پولیس نے خودکشی قراردیا‘۔ لاﺅرین اور اس کی فیملی کیگوہاربر کے علاقے میں اپنے گھر میں اس وقت مردہ پائی گئی تھی جو ان کے ایک عزیز کی کال پر پولیس موقع پر پہنچی تھی ۔

موقع پر پہنچنے پر حکام کو گھر سے چار لاشیں ملی تھیں جن کی شناخت لاﺅرین ، ان کے 47سالہ شوہر ڈینیل اور ان کے دو بچوں 27سالہ سٹیون اور 24سالہ بیتھانے کے نام سے ہوئی ۔

فری پریس کے مطابق مرنیوالے دونوں بچے کالج میںزیرتعلیم تھے جبکہ لاﺅرین کے لنکڈ ان پیج کے مطابق وہ ایک ماڈل تھیں اور جزوقتی طورپر وہ پرسنل ٹرینر کی خدمات بھی فراہم کرتی تھی ۔مرنیوالے تمام افراد کے سرمیں گولیاں ماری گئی تھیں جبکہ ایک بندوق بھی موقع سے برآمد ہوئی ۔

ایک ہفتہ قبل خاتون سے آخری مرتبہ ملنے والے ٹیلر نے فری پریس سے گفتگو میں بتایاکہ ”جوڑا آپس میں محبت کرتا تھا لیکن آج کل مشکل وقت سے گزررہے تھے ، خاتون اپنے شوہر کی پوجا کرتی تھی اور شوہر اپنی بیوی کی پوجا کرتا، وہ دستانوں میں ہاتھ کی طرح تھے “۔

مزید : تفریح /جرم و انصاف