”پی ایس ایل کے آج ہونے والے میچ میں بہت سے گول ہو نگے کیونکہ ۔۔۔“سابق کرکٹر باسط علی نے نئی ٹیم ملتان سلطانز کا بڑا راز فاش کر دیا

”پی ایس ایل کے آج ہونے والے میچ میں بہت سے گول ہو نگے کیونکہ ۔۔۔“سابق کرکٹر ...
”پی ایس ایل کے آج ہونے والے میچ میں بہت سے گول ہو نگے کیونکہ ۔۔۔“سابق کرکٹر باسط علی نے نئی ٹیم ملتان سلطانز کا بڑا راز فاش کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ پی ایس ایل کے پہلے میچ میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز مد مقابل ہونگے ،ایک ٹیم دفاعی چیمپئن ہے جبکہ دوسری ٹیم ایونٹ میں پہلی بار حصہ لے رہی ہے لہذا اس میچ میں کچھ الگ گیم دیکھنے کو ملے گی ۔نجی نیوز چینل اے آر وائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج کے میچ میں ٹاس بہت اہمیت کا حامل ہو گا کیونکہ دبئی میں ڈیو فیکٹر اہم کردار ادا کرتا ہے ۔انہوں نے پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا کہ آج کے میچ میں بہت سے گول ہو نگے کیونکہ میں ملتان سلطانز کی ٹیم کے لڑکوں کو جانتا ہوں ،اس ٹیم میں کم سے کم 5لڑکے ایسے ہیں جو فیلڈنگ کے شعبے میں بالکل بھی اچھا پرفارم نہیں کر سکتے ،ڈیو فیکٹر بھی ہو گا جس کے باعث گیند ہاتھ میں مشکل سے آئے گی تو پہلے ہی میچ میں شائقین کرکٹ کو مس فیلڈ دیکھنے کو ملے گی۔