پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں میزبانی کے فرائض کونسے پاکستانی معروف اداکارہ اور اداکار ادا کریں گے ؟جان کر آپ بھی ٹی وی کے آگے سے اٹھیں گے نہیں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 3 کی افتتاحی تقریب کی میزبانی کے لیے اداکارہ حریم فاروق اور اداکار بلال اشرف دبئی پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حریم فاروق نے بتایا کہ ان کے پسندیدہ کھلاڑی شاہد آفریدی ہیں کیونکہ جب وہ گراو¿نڈ میں آتے ہیں تو بھرپور انرجی کے ساتھ کھیلتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے وقت آتے ہیں جب آفریدی پرفارم نہیں کرپاتے لیکن جب وہ اچھا کھیلتے ہیں تو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔دوسری جانب بلال اشرف کا کہنا تھا کہ اس بار ہم کافی پر جوش ہیں کیونکہ پی ایس ایل 3 میں 6 ٹیمیں اور 34 میچز ہیں اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ کراچی میں بھی کرکٹ بحال ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا پسندیدہ کھلاڑی کیون پیٹرسن، فخر زمان اور شاداب خان ہیں ۔بلال اشرف نے بتایا کہ وہ پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میں ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ تھے لیکن اس بار وہ ٹیم ملتان سلطانز کو سپورٹ کر رہے ہیں۔
ڈیلی پاکستان کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لئے یہاں کلک کریں