”آپ مجھے اس چیز پر رہنمائی دیں کیونکہ۔۔۔“عمران خان نے بابر اعوان کو انتخابی اصلاحات کیس جیتنے پر مبارک با د دیتے ہی ایسی درخواست کر دی کہ سن کر ن لیگ بھی دنگ رہ جائے گی

”آپ مجھے اس چیز پر رہنمائی دیں کیونکہ۔۔۔“عمران خان نے بابر اعوان کو انتخابی ...
”آپ مجھے اس چیز پر رہنمائی دیں کیونکہ۔۔۔“عمران خان نے بابر اعوان کو انتخابی اصلاحات کیس جیتنے پر مبارک با د دیتے ہی ایسی درخواست کر دی کہ سن کر ن لیگ بھی دنگ رہ جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آئن لائن)عمران خان نے سینئر قانون دان بابر اعوان کو ٹیلی فون کیا ہے جس میں عمران خان نے بابر اعوان کو سپریم کورٹ میں انتخابی انتخابات ایکٹ 2017 کیس جیتنے پر مبارکباددی ہے اور کہا کہ فیصلے کے سیاسی اثرات پر رہنمائی بھی فراہم کریں ۔
نجی ٹوی وی نائنٹی ٹو نیوز کے مطابق عمران خان نے بابر اعوان سے کہا کہ کل آپ نے پاکستان کا تاریخی مقدمہ جیتا ہے۔سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ جمہوری تاریخ میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ عمران خان نے بابر اعوان سے فیصلے کے سیاسی اثرات پر بھی رہنمائی مانگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات 2017 پر فیصلہ سنا دیاہے جس کے مطابق 62اور 63 پر پورا نہ اترنے والا شخص سیاسی جماعت کی صدارت نہیں کر سکتا جس کے بعد نوازشریف پارٹی کی صدارت سے بھی نا اہل ہو گئے ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -