”وہاب ریاض پشتو فلموں کا ۔۔۔“ پی ایس ایل کیلئے وہاب ریاض نے ایسا انوکھا سٹائل بنا لیا کہ سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان آ گیا ، ہر کوئی لوٹ پوٹ ہو گیا

”وہاب ریاض پشتو فلموں کا ۔۔۔“ پی ایس ایل کیلئے وہاب ریاض نے ایسا انوکھا ...
”وہاب ریاض پشتو فلموں کا ۔۔۔“ پی ایس ایل کیلئے وہاب ریاض نے ایسا انوکھا سٹائل بنا لیا کہ سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان آ گیا ، ہر کوئی لوٹ پوٹ ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب بس کچھ دیر میں شروع ہونے کو ہی ہے جس پاکستانی کرکٹ شائقین بے چینی کے ساتھ انتظار کر رہے ہیں اور ایسے میں کھلاڑی بھی بے صبری کے ساتھ ان لمحات کے انتظار میں ہیں اور اس موقع پر محمد حفیظ نے وہاب ریاض کی ایسی تصویر شیئر کر دی ہے جسے دیکھ کر ٹویٹر پر ہنسی کا طوفان آ گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ نے وہاب ریاض کی ’نیو لک ‘والی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور ساتھ پیغام درج کیا کہ افتتاحی تقریب میں جانے کیلئے تیار اور پی ایس ایل کے پہلے میچ کیلئے بھی لیکن وہاب ریاض کی ’نیو لک ‘کے بارے میں یقین نہیں ۔

ڈیلی پاکستان کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لئے یہاں کلک کریں


اس ٹویٹ پر صارفین نے بھی اپنے اپنے رد عمل کا اظہار کیاہے ،ایک شفاءنامی صارف نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’وہاب ریاض غنڈہ لگ رہاہے پشتو فلموں کا ‘۔


مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے پیر عادل نے محمد حفیظ سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’مقبوضہ کشمیر سے آپ کیلئے پیار امید ہے آپ جواب دیں گے ‘۔

شاہد علی نامی صارف نے وہاب ریاض کی نیو لک کی تعریف کرتے ہوئے ہوئے اسے بہترین قرار دیا ۔

مزید :

PSL -کھیل -PSL News Update -