پرویز مشرف نے پاکستا ن واپس آنے کا اعلان کر دیا

پرویز مشرف نے پاکستا ن واپس آنے کا اعلان کر دیا
پرویز مشرف نے پاکستا ن واپس آنے کا اعلان کر دیا

  

 دبئی(ڈیلی پاکستان آئن لائن)سابق صدر پرویز مشرف نے پاکستان واپس آنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

تفصیلا ت کے مطابق انہوں نے کہاکہ وہ 2018کے جنرل الیکشنزسے پہلے ہی پاکستان واپس آجائیں گے۔سابق صدر پرویز مشرف نے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ان کی مخالفت کی ہے مگر وہ کبھی بھی ان سے ڈرے نہیں۔انہوں نے کہا کہ میں 2018کے جنرل الیکشنز سے پہلے واپس آجاوں گا اپنے عوام کی نیک نیتی سے خدمت کروں گا۔ مزید انہوں نے کہا کہ پاکستانی عدلیہ کی صورتحال اب بتدریج بہتر ہو گئی ہے۔میں تین سال تک عدالت میں پیش ہوتا رہا مگر مجھے انصاف نہیں ملا۔ اب دوبارہ مقدمات کا سامنا کروں گا

مزید : قومی