”اس لطیفے سے زیادہ مزیدار بات یہ ہے کہ جب نوازشریف نے لطیفہ سنایا تو۔۔۔“ شیریں مزاری کی بیٹی ایمان زینب نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر عمران خان ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

”اس لطیفے سے زیادہ مزیدار بات یہ ہے کہ جب نوازشریف نے لطیفہ سنایا تو۔۔۔“ ...
”اس لطیفے سے زیادہ مزیدار بات یہ ہے کہ جب نوازشریف نے لطیفہ سنایا تو۔۔۔“ شیریں مزاری کی بیٹی ایمان زینب نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر عمران خان ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپریم کورٹ نے نوازشریف کو پارٹی صدارت سے بھی نااہل قرار دے دیاہے جس کے بعد موجود ہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے پنجاب ہاوس میں ن لیگ کے اہم رہنماﺅں کا اجلاس ہوا جس دوران نوازشریف نے لطیفہ سنا کر ماحول کو خوشگوار بنا دیا جس کی ویڈیو مریم نواز نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر جاری کی اور اب اس ویڈیو پر شیریں مزاری کی صاحبزادی زینب مزاری بھی میدان میں آ گئیں اور ایسی بات کہہ دی کہ سن کر عمران خان بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق ایمان مزاری کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہناتھا کہ ”نوازشریف کے اس لطیفے سے زیادہ مزاحیہ چیز اس مذاق پر پیدا ہونے والا ہنسی کا جبری قہقہ ہے ،کیونکہ ہر کسی کو ہم آہنگی کا مظاہرہ کرنا پڑا اور اپنے لیڈے کے لطیفے پر ہنسنا پڑا ۔“

واضح رہے کہ نواز شریف نے پارٹی رہنماوں کو لطیفہ سنایا کہ” ریس کلب میں ایک چوہدری سگریٹ پر سگریٹ پی رہا تھا اور ادھر ادھر ٹہل رہا تھا ،قریب کھڑے ایک شخص نے چوہدری کو اس حال میں دیکھا تو خیریت دریافت کرتے ہوئے کہا چوہدری صاحب آپ سگریٹ پر سگریٹ پی رہے ہیں اور اس طرح چہل قدمی کر رہے ہیں کیا آپ پریشان ہیں۔چوہدری نے نفی میں جواب دیا تو اس آدمی نے پھر پوچھا کہ کیا یہاں پر آپ کا کوئی گھوڑا دوڑ رہا ہے ،اس پرشیخ صاحب نے جواب دیا ،”میرا گھوڑا اواے جنے ساریا ں نوں اگے لا یا ہو یا اے“۔نواز شریف نے جب یہ بات کی تو پورا ہال بے اختیار قہقوں سے گونج اٹھا۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : اہم خبریں /ڈیلی بائیٹس