’شکر ہے اس نے میرا ریپ نہیں کیا، صرف میرے ساتھ۔۔۔‘ کرائے کے مکان میں رہنے والی خاتون نے مالک مکان کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ ہر کسی کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے

’شکر ہے اس نے میرا ریپ نہیں کیا، صرف میرے ساتھ۔۔۔‘ کرائے کے مکان میں رہنے ...
’شکر ہے اس نے میرا ریپ نہیں کیا، صرف میرے ساتھ۔۔۔‘ کرائے کے مکان میں رہنے والی خاتون نے مالک مکان کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ ہر کسی کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)مغربی ممالک میں مرد مکان مالکان کی طرف سے خواتین کو جنسی تعلق کے عوض مفت رہائش دینے کا رجحان عروج کو پہنچ رہا ہے اور اس حوالے سے اشتہاری ویب سائٹس پر مرد باقاعدہ اشتہار دینے لگے ہیں۔ گزشتہ روز برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک ڈاکومنٹری میں جنسی تعلق کے عوض کرائے پر رہنے والی ایک خاتون نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سن کر ہر کسی کا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا۔ اس خاتون نے بتایا کہ وہ بے گھر تھی اور گھر کی تلاش میں ویب سائٹ پر اشتہارات دیکھ رہی تھی۔ ان میں کئی مردوں کی طرف سے جنسی تعلق کے عوض مفت رہائش دینے کے اشتہارات بھی موجود تھے۔ میں نے ان میں سے کئی مردوں کے ساتھ رابطہ کیا۔

ان میں سے ایک مرد مجھے پسند آیا اور میں اس کے ساتھ اس کے گھر میں رہنے لگی۔ اس نے کہا تھا کہ ”مجھے اس کے ساتھ ایک ہی بستر پر سونا ہو گا لیکن وہ میرے ساتھ جنسی تعلق قائم نہیں کرے گا۔ شکر ہے کہ میں جتنا عرصہ بھی اس کے گھر رہی اس نے میرا ریپ نہیں کیا۔ اس کے وعدے کے مطابق ہم صرف ایک بستر پر سوتے رہے۔ تاہم وہ میرے جسم کو نامناسب انداز میں چھوتا ضرور تھا۔ وہ جب بھی میرے جسم کو ہاتھ لگاتا تو مجھے ایسا محسوس ہوتا کہ جیسے میرا جسم مفلوج ہو گیا ہو۔ اب مجھے احساس ہوتا ہے کہ میں نے ایک بہتر شخص کے ساتھ رہنے کا انتخاب کیا تھا کیونکہ اس نے اپنا وعدہ پورا کیا۔ باقی جن مردوں سے میری بات ہوئی تھی انہوں نے صاف کہہ دیا تھا کہ وہ میرے ساتھ جنسی تعلق ضرور استوار کریں گے اور وہ کرائے کے بغیر کسی خاتون کو صرف اسی مقصد کے لیے رہائش دینا چاہتے ہیں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /برطانیہ