دنیا بھر کی خواتین اپنی ناک کی تصاویر انٹرنیٹ پر کیوں ڈال رہی ہیں؟ وجہ جان کر آپ بھی انہیں داد دیں گے

دنیا بھر کی خواتین اپنی ناک کی تصاویر انٹرنیٹ پر کیوں ڈال رہی ہیں؟ وجہ جان کر ...
دنیا بھر کی خواتین اپنی ناک کی تصاویر انٹرنیٹ پر کیوں ڈال رہی ہیں؟ وجہ جان کر آپ بھی انہیں داد دیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر سے خواتین اپنی بڑی ناک کی تصاویر انٹرنیٹ پر پوسٹ کر رہی ہیںاور اس کی وجہ ایسی ہے کہ سن کر آپ بھی انہیں داد دیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق خواتین میں لمبی ناک کو ناپسندیدہ قرار دیا جاتا ہے اورسمجھا جاتا ہے کہ جس خاتون کی ناک لمبی ہو وہ خوبصورت نہیں ہوتی۔ چنانچہ خواتین نے اس تاثر کو ختم کرنے کے لیے انٹرنیٹ پر یہ کام شروع کر رکھا ہے تاکہ خواتین اس چیز پر شرمسار نہ ہوا کریں۔
ابتدائی طور پر یہ مہم لندن کی مصنفہ رادھیکا سنگھانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرشروع کی اور دیگر خواتین سے کہا کہ وہ بھی اپنی ’سائیڈ سیلفی‘ لے کر پوسٹ کریں جس میں ناک کی لمبائی نمایاں ہو۔ رادھیکا کا کہنا تھا کہ ”خواتین کے چہرے کے عوارض میں کئی چیزیں ناپسندیدہ قرار دی جاتی تھیں، جن میں سے ایک دہن کی چوڑائی کا زیادہ ہونا بھی تھی۔ اب خواتین ان تمام چیزوں کو بھی پسندیدہ سمجھنے لگی ہیں اور ان پر افسردہ نہیں ہوتیں لیکن ناک کا لمبا ہونا اب بھی ان کے لیے احساس کمتری کا شکار بن رہا ہے۔ یہ آخری چیز ہے جس کا خاتمہ ہونا باقی ہے۔امید ہے کہ اس مہم سے اس کے خاتمے میں مدد ملے گی اور بتدریج خواتین لمبی ناک کو بھی خوبصورتی کی علامت سمجھنے لگیں گی۔“