سعودی دلہن نے ناقابل یقین کام کردیا، اپنی شادی کے دن شادی ہال کی بجائے ہزاروں میل دور ایک اور ملک پہنچ گئی، لیکن کیوں؟ وجہ جان کر پوری دنیا اس کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئی

سعودی دلہن نے ناقابل یقین کام کردیا، اپنی شادی کے دن شادی ہال کی بجائے ہزاروں ...
سعودی دلہن نے ناقابل یقین کام کردیا، اپنی شادی کے دن شادی ہال کی بجائے ہزاروں میل دور ایک اور ملک پہنچ گئی، لیکن کیوں؟ وجہ جان کر پوری دنیا اس کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئی

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) شادی کا دن کسی بھی لڑکی کے لئے زندگی کا اہم ترین دن ہوتا ہے۔ دلہنیں ڈھیروں ارمانوں کے ساتھ بناﺅ سنگھار کرتی ہیں اور بے تابی سے منتظر ہوتی ہیں کہ کب وہ اپنے سپنوں کے شہزادے کے ساتھ رخصت ہوں، لیکن ایک سعودی لڑکی نے اپنی شادی کے دن عجب کام کیا۔ رزان سندی نامی یہ دلہن اپنی شادی کے دن سعودی رضاکاروں کی ایک ٹیم کے ساتھ نیپال جا پہنی تاکہ وہاں غریب اور محروم بچوں کی مدد کے لئے شروع کئے گئے پراجیکٹ کا حصہ بن سکے۔

عرب نیوز کے مطابق رزان نے اپنے انوکھے فیصلے کے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا”رضاکارانہ سفر ایک شاندار تجربہ ہے۔ آپ مختلف جگہوں پر جاتے ہیں اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کرتے ہیں۔ اس طرح آ پ ان لوگوں کو اپنے مذہب اور کلچر کے بارے میں مثبت پیغام دیتے ہیں۔“

رزان کی رضاکار ٹیم میں کل چار مرد اور چار خواتین شامل تھیں۔ انہوں نے نیپال میں امدادی سرگرمیوں کے علاوہ ایک گفٹ شاپ بھی کھولی جس کا منافع فلاحی ادارے بٹر فلائی کو دیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ان کی تنظیم نے غریب بچوں کے لئے ایک لائبریری اور پرائمری کیئر فسیلٹی بھی قائم کی ہے ۔

شادی کے متعلق بات کرتے ہوئے رزان نے بتایا کہ انہوں نے اپنی شادی ملتوی ضروری کی تھی لیکن منسوخ نہیں کی تھی۔ نیپال سے واپسی پر انہوں نے اپنے منگیتر انس العربی کے ساتھ دھوم دھام سے شادی کی اور اب وہ ہنی مون کے لئے نیوزی لینڈ پہنچ چکی ہیں۔

مزید : عرب دنیا