کیا احد چیمہ کی گرفتاری قانون کے مطابق ہے ،ہائی کورٹ نے نیب سے جواب طلب کرلیا

کیا احد چیمہ کی گرفتاری قانون کے مطابق ہے ،ہائی کورٹ نے نیب سے جواب طلب کرلیا
کیا احد چیمہ کی گرفتاری قانون کے مطابق ہے ،ہائی کورٹ نے نیب سے جواب طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست پر ڈی جی نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، احد چیمہ کی جانب سے ان کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طور پر نیب نے احد چیمہ کو گرفتار کیا ہے اور گرفتاری کے لئے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے،اعظم نذیر تارڑ نے عدالت کو بتایاکہ نیب قوانین کے تحت نیب کسی بھی شہری کی شکایت پر انکوائری کرتا اور بعد میں گرفتاری کا فیصلہ ہوتا ہے لیکن احد چیمہ کے کیس نہ تو انکوائری مکمل ہوئی اور نہ الزام ثابت ہوا انتقامی کاروائی کا نشانہ بناتے ہوئے احدچیمہ کو گرفتار کرلیا ۔

درخواست گزار کے وکیل نے مزید کہا کہ نیب نے انہیںالزامات کے حوالے سے تحریری طور پر آگاہ نہیں کیا، نیب نے شوکاز نوٹس دئیے بغیر احد چیمہ کو گرفتار کیا،احد چیمہ کے وکیل نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 10(اے )کے تحت شفاف ٹرائل کے لئے قانونی تقاضے پورے کرنا نیب کی ذمہ داری ہے ۔احد چیمہ کو صفائی کا موقع دئیے بغیر گرفتار کیا جانا نیب کا غیر قانونی اقدام ہے، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت احد چیمہ کی گرفتاری کا اقدام کالعدم قرار دے جس پرعدالت نے ڈی جی نیب کویکم مارچ کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں