ہائیکورٹ نے چیچہ وطنی کے ایک ہی خاندان کے 22 افراد کی درخواست ضمانت منظور کرلی

ہائیکورٹ نے چیچہ وطنی کے ایک ہی خاندان کے 22 افراد کی درخواست ضمانت منظور کرلی
ہائیکورٹ نے چیچہ وطنی کے ایک ہی خاندان کے 22 افراد کی درخواست ضمانت منظور کرلی

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے چیچہ وطنی کے ایک ہی خاندان کے 22 افراد کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔جسٹس کاظم رضا شمشی نے آسیہ، مختار سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ رشتے داروں نے مکان پر قبضہ کرنے اور لڑائی جھگڑے کی جھوٹی ایف آئی درج کروائی۔مکان کے اصل وارث ہم ہیں،قبضے کا پرچہ بھی ہمارے خلاف کیا گیا،درخواست گزاروں نے مزید بتایا کہ چیچہ وطنی پولیس نے ملی بھگت سے مقدمے میں 22 افراد کو نامزد کیا،درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت خاندان کے 22 افراد کی درخواست ضمانتیں منظور کرنے کا حکم دے۔عدالت نے کاروائی کرتے ہوئے 22 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور