اینٹی کرپشن عدالت نے 12سال پرانے کیس کا فیصلہ سنادیا، دو پٹواریوں کو 12،12سال قید کی سزا سنا دی گئی 

اینٹی کرپشن عدالت نے 12سال پرانے کیس کا فیصلہ سنادیا، دو پٹواریوں کو 12،12سال ...
اینٹی کرپشن عدالت نے 12سال پرانے کیس کا فیصلہ سنادیا، دو پٹواریوں کو 12،12سال قید کی سزا سنا دی گئی 

  

لاہور(نامہ نگار)اینٹی کرپشن عدالت نے 12سال پرانے کیس کا فیصلہ سنادیا، فاضل جج نے سرکاری ریکارڈ غیرمتعلقہ افراد کو دینےاوربھاری رشوت طلب کرنے کے مقدمہ میں ملوث مجرموں نہری پٹواری محمد امین اور محمد اسلم کو مجموعی طور پر 24سال قید اور 4لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا ئی ہے ۔سپیشل جج اینٹی کرپشن محمد قاسم نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے دو مجرموں نہری پٹواری محمد امین اور اس کے ساتھی محمد اسلم کو 4 مختلف جرائم میں فی کس 12،12سال قیداور2،2لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔ملزمان کے خلاف 2006ءمیں اینٹی کرپشن نے چالان پیش کیا تھا، کیس قانونی پیچیدگی کی وجہ سے التوا ءکا شکار رہا،فیصلے کے بعد دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا گیا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور