سوشل میڈیا پر طالبہ کو ہراساں کرنے کے مقدمہ میں پنجاب یونیورسٹی کے ایک پروفیسر ،4اسسٹنٹ پروفیسر ز کی عبوری ضمانتیں منظور

سوشل میڈیا پر طالبہ کو ہراساں کرنے کے مقدمہ میں پنجاب یونیورسٹی کے ایک ...
سوشل میڈیا پر طالبہ کو ہراساں کرنے کے مقدمہ میں پنجاب یونیورسٹی کے ایک پروفیسر ،4اسسٹنٹ پروفیسر ز کی عبوری ضمانتیں منظور

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے سوشل میڈیا پر ہراساں کرنے کے مقدمے میں ملوث پنجاب یونیورسٹی کے ایک پروفیسر اور 4اسسٹنٹ پروفیسرز کی عبوری ضمانت منظورکرتے ہوئے انہیںپولیس کے پاس تفتیش شامل ہونے کا حکم دے دیا ہے۔پنجاب یونیورسٹی گرلز ہاسٹل نمبر پانچ کی وارڈن خجستہ رحمن کی درخواست پر ایف آئی اے نے آئی بی اے ڈیپارٹمنٹ کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹرثانیہ زہرہ، اسسٹنٹ پروفیسر پنجاب یونیورسٹی لاءکالج عمران عالم، اسسٹنٹ پروفیسر انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر شفیق، اسسٹنٹ پروفیسرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ عمران جاوید اور آئی ای آر کے پروفیسر ڈاکٹر عابد کے خلاف مقدمہ درج کیا، ملزموں نے واٹس اپ چیٹ میں خجستہ رحمان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی،اسے ہراساں کیا اور خطرناک نتائج کی دھمکیاں دیں۔ ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی گوندل نے 8مارچ تک ملزموں کی عبوری ضمانت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کے پاس شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور