ایف بی آر کاصوابی میں چھاپہ،6کروڑ سے زائد مالیت کے سگریٹس برآمد

ایف بی آر کاصوابی میں چھاپہ،6کروڑ سے زائد مالیت کے سگریٹس برآمد
ایف بی آر کاصوابی میں چھاپہ،6کروڑ سے زائد مالیت کے سگریٹس برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف بی آر نے صوابی کے علاقے چھوٹا لاہور میںقائم ایک گودام پر چھاپہ مار کر3کروڑ14لاکھ سگریٹس اپنے قبضے میں لے لیے جن کی مالیت 6کروڑ سے زیادہ بتائی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے خفیہ معلومات پر صوابی کے علاقے چھوٹا لاہور پر قائم ایک گودام میں کارروائی کرتے ہوئے 3کروڑ14لاکھ تیار سگریٹس اپنے قبضے میں لے لیے جن کی مالیت6کروڑ روپے سے زاہد بتائی جا رہی ہے۔ انسداد تمباکو سیل کے مطابق تما م سگریٹس15لاکھ70ہزار پیکٹس میں موجود تھے جبکہ نجی کمپنی سگریٹس کی غیر قانونی تیاری اور ترسیل میں ملوث ہے جس کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔