پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا شہر کے مختلف علاقوں میں عطائیوں کے خلاف کریک ڈاون، 19 اڈے سیل

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا شہر کے مختلف علاقوں میں عطائیوں کے خلاف کریک ڈاون، ...
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا شہر کے مختلف علاقوں میں عطائیوں کے خلاف کریک ڈاون، 19 اڈے سیل

  

لاہور (این این آئی) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا شہر کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاون، عطائیوں کے 19 اڈے سربمہر کر دیئے گئے,المدنی جراح، غلام مصطفی جراح اور بابا رحمت ہڈی جوڑ کے اڈوں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے، ایلوپیتھک کے30، حکیموں اور جراحوں کے تین تین سنٹرز کو، مستند ڈاکٹر موجود نہ ہونے پر سربمہر کر دیا ہے۔ سیل کئے گئے سنٹرز میں، تحسین کلینک، عمرکلینک، میاں برادرز، رانا کلینک، شافی کلینک، رافع میڈیکل سنٹر، طاہر میڈیکل سٹور اینڈ کلینک، ارشد علی کلینک، محمد یوسف میڈیکل سنٹر، حافظ کلینک، میتلا ہومیو کلینک، عاطف کلینک اور صبور کلینک شامل ہیں۔المدنی جراح، غلام مصطفی جراح اور بابا رحمت ہڈی جوڑ کے اڈوں کو بھی بند کردیا گیا ہے، اشرف یونانی دواخانہ، معین دواخانہ اور الحکیم دواخانہ کو بھی، مستند حکیم موجود نہ ہونے پر بند کر دیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور