ABB کی25 سالہ خدمات اور نئی پرپز بلٹ فیسلٹی کا سنگ بنیاد

ABB کی25 سالہ خدمات اور نئی پرپز بلٹ فیسلٹی کا سنگ بنیاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر) ABB پاکستان میں اپنی سرگرمیوں کے 25 سال نیو پرپز بلٹ فیسلٹی کے سنگ بنیاد کے ساتھ منا رہی ہے۔ کمپنی نے 1992ء میں لاہور میں اپنا دفتر قائم کیا تھا اور اس وقت سے اس کی شرح نمو بہتر سے بہتر ہو رہی ہے اور آج وہ پاکستان کے یوٹیلٹیز فراہم کرنے والوں اور صنعتوں کو جدید ٹیکنالوجی مہیاء کر رہی ہے۔پاکستان میں کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نجیب احمد نے کہا ہے کہ یہ بات ہمارے لئے قابل فخر ہے کہ ہم آج پاکستان میں نئی فیسلٹی کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی سرگرمیوں کا سال منا رہے ہیں اور ملکی صنعتوں کو جدید بنانے کے لئے دور دراز دیہات کو بجلی کی فراہمی کے لئے ہم خدمات پیش کر رہے ہیں تاکہ انہیں ڈیجیٹلی بہتر بنایا جا سکے۔ ہم اپنے صارفین کے ساتھ گزشتہ 25 سال سے اپنے آپریشنز کو بہتر بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ یہ نئی عمارت لاہور رنگ روڈ کے اہم مقام پر تعمیر کی جائے گی اور اس کے دفاتر میں جدید ترین سہولیات دستیاب ہوں گی جن میں کارپوریٹ دفاتر، کسٹمرز و تربیتی سینٹر مصنوعات کی نمائش کا علاقہ، سروس ورکشاپس، پینلز اسمبلی اور ویئر ہاؤس جیسی سہولیات شامل ہوں گی۔ ABB پاکستان میں اپنی 25 سال کی سرگرمیوں کے دوران 10 فیصد سے زائد پائیدار شرح نمو رکھتی ہے اور اس میں خدمات اور سسٹمز اور سروس کی سہولیات کے علاوہ صنعتی اور بنیادی ڈھانچے کی سہولیات بھی شامل ہیں۔ نجیب احمد نے کہا کہ ہم پاکستان میں جدید سہولیات پیش کر رہے ہیں اور بڑے انسٹالڈ بیس کے ساتھ ہماری مضبوط خدمات دستیاب ہیں۔ پاکستان اور چین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے تقریباً 62 ارب ڈالر مالیت کے منصوبوں کے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں اور اس سے توانائی کے منصوبوں کے ذریعے پاکستان کو توانائی کے مسائل سے نمٹنے میں مدد ملے گی اور اس میں خصوصی طور پر قابل تجدید اور تھرمل توانائی کے منصوبوں پر توجہ دی گئی ہے۔ اقتصادی راہداری کا مقصد نقل و حمل، مواصلات، صنعت، تعمیرات اور رابطوں کو فروغ دینا ہے۔