چوہدری وجاہت کے صاحبزاد ے حسین الٰہی کی رسم حنا کی تقریب بڑے سیاسی اجتماع میں بدل گئی

چوہدری وجاہت کے صاحبزاد ے حسین الٰہی کی رسم حنا کی تقریب بڑے سیاسی اجتماع میں ...
چوہدری وجاہت کے صاحبزاد ے حسین الٰہی کی رسم حنا کی تقریب بڑے سیاسی اجتماع میں بدل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین ،سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے بھتیجے اور سابق ایم این اے چوہدری وجاہت حسین کے صاحبزادے رکن قومی اسمبلی چوہدری حسین الٰہی کی رسم حنا کی تقریب اسلام آباد میں بڑے سیاسی اجتماع میں بدل گئی ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ،وفاقی وزرا ، اراکین اسمبلی ،سیاست دانوں اور غیر ملکی سفیروں سمیت اہم شخصیات کی شرکت ،آج رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین ، سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے بھتیجے اور سابق ایم این اے چوہدری وجاہت حسین کے صاحبزادے رکن قومی اسمبلی چوہدری حسین الٰہی کی رسم حنا کی تقریب اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں ملک بھر سے اہم سیاسی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،رسم حنا اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوئی جس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سمیت دیگر اہم سیاسی شخصیات اور خاندان کے افراد نے کثیر افراد نے شرکت کی ۔رکن قومی اسمبلی چوہدری حسین الٰہی کی  آج بروز جمعہ بارات ہوگی جبکہ ہفتہ کو دعوت ولیمہ کی بڑی تقریب گجرات میں منعقد ہو گی   جس میں ملک کی بڑی سیاسی پارٹیوں کے سربراہان اور اہم حکومتی شخصیات کی شرکت بھی متوقع ہے ۔