نیب کوکوئی پوچھنے والا نہیں، آغا درانی کے اہلخانہ کو حبس بے جا میں رکھا ،شہلا رضا

نیب کوکوئی پوچھنے والا نہیں، آغا درانی کے اہلخانہ کو حبس بے جا میں رکھا ،شہلا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آن لائن)رہنما پیپلزپارٹی و صوبائی وزیر شہلا رضا نے کہا ہے کہ 6 گھنٹے نیب نے ااسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے اہلخانہ کو حبس بے جا رکھا، یہ انتہائی ناقابل برداشت واقعہ ہے۔کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔کراچی کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہلارضا نے کہا کہ آغاسراج درانی کے گھر پر چھاپے کے دوران انکے گھر کے دروازے بند تھے،نیب کے 13افسران اندر تھے، ہم گرفتاریاں برداشت کرسکتے ہیں،اگر اہلخانہ کے ساتھ یہ سلوک جاری رہے گا تو پورا سندھ اسکا جواب دے گا،انہوں نے کہا کہ جو قاتل ہوتا ہے ،اسکے گھر بھی جا کر یہ سلوک نہیں کیا جاتا ،میں حیران ہوں کہ وزیر اعظم پر ہیلی کاپٹر فنڈنگ کیس ہے،انکی بہن بھی مقدمات کی زد میں ہیں، ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی۔شہلارضا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو تمام اطلاعات مل رہی ہیں کے پی کے کا افسر گرفتار ہوتا ہے تووزیراعظم ٹوئٹ کرتے ہیں، آغا سراج درانی تحریک انصاف کے مطالبے پر استعفیٰ کیوں دیں ، کیا عمران خان اور پرویز خٹک نے استعفیٰ دیا ہے۔
نیب