ق لیگ کے رہنما رانا زاہد محمودپی ٹی آئی میں شامل، میئر کیلئے ٹکٹ کا مطالبہ کر دیا
فیصل آباد(آن لائن)مسلم لیگ ق کے رہنما سابق ناظم لائل پورٹاؤن رانا زاہد محمود پاکستان تحریک انصاف میں شامل،آئندہ سٹی میئر کیلئے ٹکٹ کا مطالبہ کردیا،رانا زاہد محمود نے پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری ارشد داد سے ملاقات کی جس کے دوران دیگر اہم پارٹی رہنما بھی موجود تھے، ارشد داد نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا چیئرمین عمران خان نے آپ کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے ٹاسک سونپا ہے کہ فیصل آباد میں پی ٹی آئی کو مزید فعال بنائیں اس موقع پر رانا زاہد محمود نے کہا میں وزیراعظم عمران خان سے جلد ملاقات کرنا چاہتا ہوں اور نہ صرف مجھے بلکہ پوری قوم کو وزیراعظم عمران خان کی بے باک قیادت پر فخر ہے فیصل آباد کے سیاسی مبصرین کا کہناپاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں و کارکن رانا زاہد محمود کو پی ٹی آئی میں شمولت سے خوش نہیں ہونگے ان کے شامل ہونے کے بعد فیصل آباد تحریک انصاف میں مزید گروپ بند ی کو ہوا ملے گی ،رانازاہدمحمود مشرف دور میں فیصل آباد کے دو قومی اسمبلی کے حلقوں سے مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ چکے اور دونوں حلقوں سے ان کی ضمانت ضبط ہوگئیں تھیں اور وہ سیاسی طور پرایک ناکام شخص ہیں ان کی تحریک انصاف میں شمولیت سے پارٹی کو نقصان ہوگا۔