مقصود قتل کیس میں مفرور 2پولیس اہلکار اشتہاری قرار
کراچی(آن لائن)انسداد دہشتگردی کی ایک عدالت نے مقصود قتل کیس میں مفرور 2پولیس اہلکاروں کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے تاحیات وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔جمعرات کو کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں مقصود قتل کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے مقدمہ کے مفرور پولیس اہلکاروں کو اشتہاری قرار دے دیا، اشتہاری ملزمان میں صلاح الدین عرف پپو اور انیل نواب شامل ہیں۔مقدمے میں 5پولیس اہلکار ملزمان نامزد ہیں، 3ملزمان اے ایس آئی طارق خان،اکبر خان اور عبد الرحید ضمانت پر رہا ہیں، 18فروری کو شاہراہ فیصل پر مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان مقصود جاں بحق ہوگیا تھا۔عدالت نے مفرور ملزمان کے تاحیات وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مفرور ملزمان کو جلدازجلد گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔