ٰڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

ٰڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور آج اہم پریس کانفرنس کریں گے
ٰڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور آج سہ پہر 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کو بھارت کی کسی مہم جوئی یا جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کا اختیار دے دیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وزیراعظم ہاو¿س میں قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جو 3 گھنٹے سے زائد جاری رہا، اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، حساس اداروں کے سربراہان اور سیکیورٹی حکام سمیت خزانہ، دفاع، خارجہ کے وفاقی وزرا اور وزیر مملکت برائے داخلہ بھی شریک ہوئے۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی اندرونی و سرحدی سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اس کے علاوہ کمیٹی کو خارجہ حکام کی جانب سے عالمی عدالت انصاف میں زیر سماعت بھارتی جاسوس کلبھوشن کے کیس پر بریفنگ دی گئی۔

مزید :

قومی -