پی ایس ایل میں آج 2 میچ کن ٹیموں کے درمیان کھیلے جائیں گے؟ صحیح معلومات اور وقت جانئے

پی ایس ایل میں آج 2 میچ کن ٹیموں کے درمیان کھیلے جائیں گے؟ صحیح معلومات اور ...
پی ایس ایل میں آج 2 میچ کن ٹیموں کے درمیان کھیلے جائیں گے؟ صحیح معلومات اور وقت جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے جن میں سے پہلے میچ میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز مدمقابل ہوں گی جبکہ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کا ٹاکرا ہو گا۔
لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ شام 4 بج کر 30 منٹ پر شروع ہو گا۔ لاہور قلندرز نے ٹورنامنٹ میں اب تک 3 میچ کھیلے ہیں جن میں سے ایک میں فتح حاصل کی اور 2 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑاجبکہ ملتان سلطانز نے بھی 3 میچ کھیل کر ایک میں جیت اور 2میں شکست کھائی۔
پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ رات 9 بجے شروع ہو گا ۔ پشاور زلمی نے اب تک 3 میچ کھیلے ہیں جن میں سے 2 میں فتح حاصل کی اور ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 3 میچ کھیل کر 1 میں فتح حاصل کی اور 2 میں شکست اس کا مقدر بنی۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -