فون پر لڑکی بن کر کزن سے 70 ہزار روپے بٹورنے والا شخص پکڑا گیا لیکن پھر واپسی کے تقاضے پر کیا سلوک ہوا؟ افسوسناک خبرآگئی

فون پر لڑکی بن کر کزن سے 70 ہزار روپے بٹورنے والا شخص پکڑا گیا لیکن پھر واپسی ...
فون پر لڑکی بن کر کزن سے 70 ہزار روپے بٹورنے والا شخص پکڑا گیا لیکن پھر واپسی کے تقاضے پر کیا سلوک ہوا؟ افسوسناک خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ویب ڈیسک) تھانہ مدینہ ٹاﺅن کے علاقے چک 204ر ب میں لڑکی بن کر 70 ہزار روپے لینے والے نے رقم کی واپسی کے تقاضے پر خالہ کے بیٹے کو قتل کردیا۔ چک 204 ر ب کے ندیم نے فون پر لڑکی بن کر ساہیوال کے کزن عثمان سے 70ہزار روپے ادھار لئے تھے۔ پتہ چلنے پر عثمان 19 فروری کو فیصل آباد آگیا اور پیسوں کی واپسی کا تقاضا کیا۔ اگلے دن چک 204 ر ب سے عثمان کی گلا کٹی نعش ملی۔ پولیس نے مقتول کے والد محمد فاضل کی درخواست پر ملزم ندیم اور نامعلوم ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔