پاکستانیوں کیلئے جمعہ کے دن ایک اور خوشخبری،پاکستانی خاتون کی طرف سے سوئی دھاگے کی مدد سے کپڑے پر لکھاگیا قرآن مجید کانسخہ مسجد نبوی میںرکھ دیاگیا

پاکستانیوں کیلئے جمعہ کے دن ایک اور خوشخبری،پاکستانی خاتون کی طرف سے سوئی ...
پاکستانیوں کیلئے جمعہ کے دن ایک اور خوشخبری،پاکستانی خاتون کی طرف سے سوئی دھاگے کی مدد سے کپڑے پر لکھاگیا قرآن مجید کانسخہ مسجد نبوی میںرکھ دیاگیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے شہر گجرات سے تعلق رکھنے والی بزرگ خاتون نسیم اختر نے اپنی جوانی قرآن پاک کا نسخہ سوئی دھاگے کی مدد سے کپڑے پر لکھنے میں صرف کردی اور 32سال کے طویل عرصے میں مکمل کرلیا، اب یہ نسخہ مسجد نبوی میں قرآن پاک کی نمائش ’ ’دی ہولی قرآن ایگزیبیشن “ میں رکھ دیاگیا۔

کچھ عرصہ قبل ڈیلی پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نسیم اختر نے بتایاتھاکہ قرآن پاک لکھنے کی کوشش کے دوران تمام عرصہ باوضورہیں اور اب باوضو رہنے کی عادت بن چکی ہے ۔یہ قرآن مجید کا نسخہ دس جلدوں پر مشتمل ہے اور ہرجلد میں تین پارے ہیں، ہرپارہ بارہ اوراق پر اور چوبیس صفحات پر مشتمل ہے۔ یہ نسخہ جب نسیم اختر نے 1987ءمیں لکھنا شروع کیا تو ان کی عمر30سال تھی اور 2018ءمیں اپناکام کامیابی ، اللہ پاک کی رحمت اور حوصلے سے مکمل کرلیا۔اب ان کی عمر63سال ہے ۔ مزید تفصیلات اس ویڈیو میں ۔ ۔ ۔

مزید : قومی /روشن کرنیں