پاکستانیوں کیلئے آنر کا موبائل فون Honor 8C جیتنے کا شاندار موقع لیکن اس کیلئے کیا کرنا ہوگا؟تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستانیوں کیلئے آنر کا موبائل فون Honor 8C جیتنے کا شاندار موقع لیکن اس کیلئے ...
پاکستانیوں کیلئے آنر کا موبائل فون Honor 8C جیتنے کا شاندار موقع لیکن اس کیلئے کیا کرنا ہوگا؟تفصیلات سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(پروموشنل ریلیز)ملک کے سب سے بڑے ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم ’’ڈیلی پاکستان ‘‘ اور موبائل فون کمپنی ’’آنر‘‘ کے درمیان ڈیجیٹل میڈیا پارٹنرشپ کا معاہدہ طے پاچکاہے اور اب ڈیلی پاکستان کے قارئین اور آنر موبائلزکے مداحوں کے لیے کمپنی کے نئے سمارٹ فون Honor 8C جیتنے کا شاندار موقع آیا ہے ۔
آنر کی طرف سے ’آنر ایٹ سی‘ کے افتتاح کے بعد شاندار کنسرٹ کا انعقاد کیاجارہاہے جس میں آنر یوتھ کے سفیر عاصم اظہر اور مہوش حیات پاکستان میں پہلی بار ایک ساتھ اپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں، گزشتہ دنوں لاہورکے پیکجزمال میں کنسرٹ کیاگیا تو آج جمعۃ المبارک کی شام کو اسلام آباد کے سنٹورس مال میں سماں بندھے گا، اسی طرح فیصل آباد اور سیالکوٹ میں بھی کانسرٹ کا انعقاد کیاجائے گاجن کی تاریخ کا اعلان ہونا باقی ہے۔ عاصم اظہر اس سے قبل آنر کی طرف سے پاکستان کے کئی شہروں میں اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ چکے ہیں ، اب پھر آنر کے تعاون سے عاصم اظہر متعدد شہروں میں پرفارم کررہے ہیں۔ یہ کنسرٹ آنر کے فینزکیلئے مفت ہوگا جو بغیر کسی ٹکٹ کے کنسرٹ میں شامل ہوکر جوش و جذبے سے بھر پور اس ایونٹ سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں لیکن سمارٹ فون جیتنے کیلئے کیاکرنا ہوگا؟ ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

آپ اپنے شہر میں ہونیوالے آنر کے کانسرٹ میں شرکت کریں اور کانسرٹ میں موجودگی کے دوران ہی اپنی ایک سیلفی لیں جو اپنی ہی سوشل میڈیا پروفائلز پر #PackedwithEntertainment, #PackedwithPower, #Honor8C, #InoviTechnologies, #HonorXAsim کے ٹیگز کیساتھ شیئرکریں اور پھر اپنی اس پوسٹ کا ایک سکرین شاٹ لے کر ہمیں Dailypak1k@gmail.com پر ای میل کریں۔ ساتھ ہی اس پوسٹ کا لنک ، اپناپورا نام ، ای میل ایڈریس،  شہرکا نام اور فون نمبر بھی لکھ بھیجیں۔آنر کا سمارٹ فون Honor 8C جیتنے والے خوش نصیب کو موبائل فون پر اطلاع دیئے جانے کے علاوہ اس کا اعلان ڈیلی پاکستان کی ویب سائٹ ’’https://dailypakistan.com.pk/‘‘ پر بھی کیاجائے گا۔ 


آنر 8سی کے بارے میں :


آنر 8c پہلا فون ہے جو سنیپ ڈریگن 632پراسیسر سے لیس ہے ، اور 4000mah بیٹری ہے ، 6.26انچ اور 19.9انچ کے فل ویو ڈسپلے کیساتھ پیش کیاگیا۔ انتہائی جدید فیچرز کیساتھ حیرت انگیز طورپر 26499روپے کی کم قیمت پر پیش کیاگیا۔ آنر 8c باڈی کے مقابلے سکرین کے 86.6فیصد کیساتھ مووی دیکھنے اور گیم کھیلنے کیلئے شاندار فون ہے۔ کسی بھی سمارٹ فون سے آنر آٹھ سی کی بڑی بیٹری ہے ، چارہزار ایم اے ایچ کی بیٹری ایک ریچارج پر دودن تک چل سکتی ہے۔آنر 8سی میں کیمروں کو بھی جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا ہے۔ بیک پر مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے حامل ڈیول لینز 13میگا پکسل پلس 2میگاپکسل لگائے گئے ہیں۔ ان کے ساتھ ایف1.8/اپرچر نصب کیا گیا ہے جو رئیل ٹائم میں 22مختلف کیٹیگریز کے 500سے زائد مناظر کو پہچاننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔آنر سی 8میں فرنٹ پر 8میگاپکسل کیمرا لگایا گیا ہے جو سیلفی ٹوننگ سافٹ فلیش اور اے آر (Augmented Reality)کے فیچرز سے لیس ہے۔ اے آر کے ذریعے آپ تصویر پر ایموجی بھی بنا سکتے ہیں۔ کیٹ آئی افیکٹ کیساتھ نیلا آنر آٹھ سی پہلا فون ہے جو فون مختلف اطراف سے دیکھنے پر مختلف رنگوں میں دکھتاہے۔ آنر آٹھ سی 3gb ریم اور 32gb روم کیساتھ پیش کیاگیاجبکہ اس سپورٹنگ سٹوریج 256gb ہے ،صرف یہی نہیں بلکہ اس ڈیوائس میں دو موبائل فون سمز استعمال کرسکتے ہیں۔