کانٹے دار میچ میں جیت کے بعد فواد رانا کی اے بی ڈویلیرز کے ساتھ ایسی تصویر سامنے آگئی کہ آپ بھی مسکرا دیں گے

کانٹے دار میچ میں جیت کے بعد فواد رانا کی اے بی ڈویلیرز کے ساتھ ایسی تصویر ...
کانٹے دار میچ میں جیت کے بعد فواد رانا کی اے بی ڈویلیرز کے ساتھ ایسی تصویر سامنے آگئی کہ آپ بھی مسکرا دیں گے

  



شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ایس ایل کے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 6وکٹوں سے شکست دے دی ۔اس میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے اہم کر دار ادا کر کے فواد رانا کا مرجھا یا چہرہ مسکراہٹ میں تبدیل کردیا۔

میچ کے دوران جب لاہور قلندرز کو سیزن کا سب سے بڑا ٹارگٹ چیز کرنے کے لیے ملا تو فواد رانا کا چہرہ لٹک گیا تھا ،پھر بلے بازی میں فخر زمان اور سلمان بٹ کے آوٹ ہونے پر فواد رانا کے چہرے پر افسردگی واضح تھی لیکن پھر کپتان اے بی ڈی ویلیئرز اور ویز نے شاندار پارٹنر شپ لگا کر چوکوں اور چھکوں کی برسات کردی جس پر فواد رانا کا مرجھا یا چہرہ کھلکھلا اٹھا ۔جیسے ہی لاہور قلندرز میچ جیتا تو فواد رانا سجدے میں پڑ گئے اور جب اے بی ڈی ویلیئرز میچ جیت کر پویلین واپس آئے تو فواد رانا انہیں شاباش دی ۔

مزید : کھیل /PSL /PSL Picture Gallery