’میرا باپ 5 سال سے میرا ریپ کر رہا ہے، آج رات بھی ۔۔۔‘ 16 سالہ لڑکی کا اپنے سگے باپ پر شرمناک الزام، میڈیکل رپورٹ کا کیا رزلٹ آیا؟
جے پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست راجستھان میں بیٹی کی شکایت پر باپ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، بیٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کا سگا باپ ہی اس کے ساتھ جنسی زیادتی کرتا رہا ہے۔
16 سالہ نابالغ لڑکی نے پولیس کو اپنے باپ کے خلاف دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ اس کا سگا باپ گزشتہ 5 سال سے اس کے ساتھ زیادتی کر رہا ہے۔ لڑکی نے جمعرات کی شام اپنے باپ کے خلاف دی گئی درخواست میں کہا کہ ’ میرے باپ نے میرے ساتھ آج بھی زیادتی کرنے کی کوشش کی لیکن میں کسی طرح بچ کر بھاگ کر تھانے پہنچی ہوں۔‘
پولیس کی جانب سے جمعہ کے روز کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم پیشے کے اعتبار سے کسان ہے جس کے خلاف پوکسو ایکٹ اور دوسری دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ متاثرہ لڑکی کے میڈیکل ٹیسٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔