لاہور میں جلد سیرت و تصوف یونیورسٹی بنائینگے،سعیدالحسن شاہ
لاہور(فلم رپورٹر)صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ سے ترکی سے آئے معروف صوفی بزرگ پیر سید ناظم شاہ حقانی کی سربراہی میں 25رکنی وفدنے ملاقات کی اور داتادربار پر حاضری اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔سعیدالحسن شاہ نے(بقیہ نمبر9صفحہ12پر)
وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ داتا دربار اور بادشاہی مسجد میں ملکی و غیر ملکی زائرین کی رہنمائی کیلئے خصوصی ڈیسک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔تمام درباروں پرزائرین کو سہولیات کی فراہمی کیلئے راؤنڈ دی کلاک لنگر خانوں،وضو خانوں اور طہارت خانوں کے قیام کو فوقیت دی جا رہی ہے۔خستہ حالی کا شکار درباروں کی تعمیر ومرمت اور تزئین و آرائش کاسلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔صوبہ بھر میں صوفی ازم کو پروموٹ کرنے کے لئے جلد لاہور میں جدید اور معیاری سیرت و تصوف یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔
سید سعیدالحسن شاہ