ملک بھر میں عوام مہنگائی کی دہائی دے رہے ہیں،حمزہ شہباز

ملک بھر میں عوام مہنگائی کی دہائی دے رہے ہیں،حمزہ شہباز

  



لاہور(آئی این پی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کا نعرے لگانے والوں نے پرانے پاکستان کوبھی کفن پہنا دیا، ملک بھر میں عوام آج مہنگائی کی دہائی دے رہے ہیں، آج تک کسی حکومتی ذمہ دار کے خلاف کارروائی نہیں (بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

ہو سکی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وزرا بھی مہنگائی کے خلاف بات کر رہے ہیں اور وہ کہتے ہیں عوام کا سامنا کیسے کریں، وزیراعظم کہتے ہیں مجھے معلوم ہے چینی بحران کے پیچھے کون ہے اور کہتے ہیں ایکشن لیں گے لیکن قوم کہتی وہ ایکشن کب ہو گا، ایکشن شہبازشریف اور نوازشریف پر ہونا ہوتا تو اب تک ہو چکا ہوتا۔ جن کے خلاف ایکشن ہونا تھا وہ خان صاحب کے اردگرد بیٹھے ہیں جب کہ گورنر اسٹیٹ ہماری ایکسپورٹس کا سوڈان ایتھوپیا سے موازنہ کر رہے ہیں۔

حمزہ شہباز

مزید : ملتان صفحہ آخر