گھنٹہ گھر چوک بلاک کرنیکا مقدمہ‘ مجاہد اسماعیل رضوی سمیت دیگر ملزم بری

گھنٹہ گھر چوک بلاک کرنیکا مقدمہ‘ مجاہد اسماعیل رضوی سمیت دیگر ملزم بری

  



ملتان (کو رٹ رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 2 نے تحریک لبیک پاکستان ملتان ڈویثرن کے امیر محمد مجاہد اسماعیل رضوی سمیت دیگر ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پر مقدمہ سے بری کرنے کا حکم دیا ہے فاضل (بقیہ نمبر20صفحہ12پر)

عدالت میں پولیس تھانہ لوہاری گیٹ کے مطابق تحریک لبیک ملتان ڈویثرن کے امیر علامہ محمد مجاہد اسماعیل رضوی اور ان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف 3 اگست 2017 کو چوک گھنٹہ گھر بلاک کرنے کا مقدمہ نمبر 375/17 درج کیا گیا تھا جس میں وکلاء دلائل و بحث کے بعد فیصلہ محفوظ کرکیاگیاتھا تاہم گزشتہ سماعت کے دوران عدالت نے تمام ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے مقدمہ سے بری کر دیا تھاملزمان میں ملتان ڈویڑن کے امیر علامہ محمد مجاہد اسماعیل رضوی سمیت محمد نعیم رضوی، علامہ ڈاکٹر ارشد بلوچ، علامہ قاری جمیل قریشی،اور قاری غلام مصطفیٰ شامل تھے ملزمان کی جانب سے کونسلز وسیم ممتاز، احسن کڑول اور مدثر زیدی نے کیس کی پیروی کی۔

بری

مزید : ملتان صفحہ آخر