ماہڑہ شہر‘ سینکڑوں افراد عون حمید ڈوگر کو چھوڑ کر لنگڑیال گروپ میں شامل

ماہڑہ شہر‘ سینکڑوں افراد عون حمید ڈوگر کو چھوڑ کر لنگڑیال گروپ میں شامل

  



ماہڑہ شہر (نمائندہ پاکستان) حلقہ پی پی 276 ماہڑہ شہر بستی طیب والا, بستی کلر والا, بستی ٹھیینڑاں و متعدد بستوں کے لوگ جام محمد رفیق ماہڑہ, ملک شاہد حسین روہیلا, جام احسن(بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

رفیق ماہڑہ و متعدد سمیت ایم پی اے پی پی 276 عون حمید ڈوگر گروپ چھوڑ کر اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت لنگڑیال گروپ میں شامل ہوگئے تفصیل کے مطابق جام محمد رفیق کی رہائشگاہ پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی سابق ایم پی اے و چیف آف لغاری گروپ سردار چنوں خان لغاری, سابق ایم پی اے و چیف آف لنگڑیال گروپ ملک احمد کریم قسور لنگڑیال تھے اس موقع پر جام محمد رفیق ماہڑہ, ملک شاہد حسین روہیلا, جام احسن رفیق ماہڑہ و دیگر بستی کے سینکڑوں لوگوں سمیت لنگڑیال گروپ میں شمولیت اختیار کرلی اس موقع پر جام محمد رفیق نے کہا کہ میرا جینا مرنا لنگڑیال گروپ کے ساتھ ہے اور میں سردار چنوں خان لغاری, ملک احمد کریم قسور لنگڑیال کی اپنے ہاں آمد پر شکریہ ادا کرتا ہوں سردار چنوں خان لغاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ میرے وسیب کے لوگ قیمتی سرمایہ ہیں انہوں نے کہا کہ میں لوگوں کے عوام کے دکھ درد کو بخوبی سمجھتا ہوں ملک احمد کریم قسور لنگڑیال نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں تہ دل سے اپنے گروپ میں شامل ہونے والے تمام دوستوں کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور میں حلقہ احباب میں لوگوں کے دکھ درد میں ہر وقت حاضر ہوں اس موقع پر جام محمد پرویز ماہڑہ, ملک محمد اجمل آرائیں, ملک شوکت حسین زرگر, جام صفدر ماہڑہ, اے ڈی اختر, جام اشفاق بسمل, جام ظفر کریمداد, جام جہانگیر ماہڑہ, حافظ ربنواز بور, جام ممتاز احمد منڈھیرہ, بیداری فریدی, محمد اسماعیل دھمرایا, جام غلام رسول, میاں عبدالرشید زرگر, ملک سجاد حسین زرگر ارشد مسن, جام نذر منڈھیرہ, جام غلام فرید, جام لیاقت, جام مشتاق, جام سجاد, جام فیاض, جام ریاض, جام امان اللہ, و دیگر کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے

گروپ

مزید : ملتان صفحہ آخر