فوڈ اتھارٹی ٹیموں کی چیکنگ‘ حشرات زدہ مٹھائیاں‘ ملاوٹی مرچ و ہلدی برآمد

فوڈ اتھارٹی ٹیموں کی چیکنگ‘ حشرات زدہ مٹھائیاں‘ ملاوٹی مرچ و ہلدی برآمد

  



ملتان (سٹااف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان سمیت متعدد اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئی ملاوٹی مصالحوں،غیر معیاری دودھ کی فروخت،مٹھائی میں مضر صحت اجزاء کے استعمال اور صفائی کے ناقص انتظامات پر8 فوڈپوائنٹس کو سربمہر کیا۔ متعدد فوڈ پوائنٹس کوحفظانِ صحت کے اصولوں کیخلاف ورزیوں پر203,000 کے جرمانے عائد کیے گئے۔ تفصیلات کیمطابق ملاوٹی سرخ مرچ،ہلدی پاؤڈر کے استعمال اور فروخت کرنے،ٹیسٹ رپورٹ(بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

پازیٹو آنے،گندی دیواریں،حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات ہونے،فوڈ آئٹمز کے ساتھ نان فوڈ آئٹمز رکھنے،زنگ آلود مشینری،خریدوفروخت کار یکارڈ نہ ہونے،ایکسپائرڈ اشیاء فروخت کرنے پر بہاولنگر میں واقع گنج شکر کریانہ سٹور،بہاولپور میں محمد شہزاد کریانہ سٹور،علی احمد ڈرائی فروٹ سٹور،خانیوال میں واقع فیاض مصالحہ شاپ اینڈ آٹا چکی کو سربمہر کیا گیا۔اسی طرح لیہ،بہاولپور میں چیکنگ کے دوران عدنان سوئیٹس پروڈکشن یونٹ،ساجد سوئیٹس اینڈ بیکرز کوسابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،مٹھائی میں رنگ کا استعمال،لائسنس نہ ہونے،ورکرز کے میڈیکل سرٹیفیکیٹس نہ ہونے، کھانے کی اشیاء زمین پررکھنے،ملاوٹی مصالحہ جات کے استعمال،پروڈکشن ایریا میں واش روم کی موجودگی اور ناقص صفائی پرسوئیٹس اینڈ بیکرز کو سیل کیا گیا جبکہ دودھ میں پانی کی ملاوٹ کرنے،غذائیت کی کمی،ناقابل سراغ کیمیکل کے استعمال،بدبودار دودھ کی موجودگی،کیمیکل ڈرمز کی موجودگی،زائدالمیعاد کھویا اور دہی میں پانی کی موجودگی پر بہاولپور میں واقع نیو فیضان ملک شاپ اور محبوب ملک کولیکشن سنٹر کو سربمہر کیا گیا۔علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بہاولپور،ملتان کے گردونواح میں کارروائیوں کے دوران پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر 81,000کے جرمانے عائد کیے۔ڈی جی خان،مظفر گڑھ اور گردونواح میں ورکنگ ایریا صاف نہ ہونے، ملازمین کے میڈیکلزکی عدم دستیابی اور ناقص انتظامات پر122,000کو جرمانے عائد کیے گئے۔ جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں ملاوٹی مصالحہ جات،گٹکا،حشرات زدہ مٹھائی،زائدالمیعاد ڈرنکس اور مضر صحت خوراک کو تلف کیا گیا۔ مزید برآں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر متعدد فوڈپوائنٹس کو وارننگ نوٹس بھی جاری کیے۔

برآمد

مزید : ملتان صفحہ آخر