نوجوان روشن مستقبل کیلئے محنت اور لگن سے تعلیمی میدان میں کامیابیاں حاصل کریں‘ ممبر قومی اسمبلی اور نگزیب خان کھچی کا تقریب سے خطاب

نوجوان روشن مستقبل کیلئے محنت اور لگن سے تعلیمی میدان میں کامیابیاں حاصل ...

  



میلسی(نمائندہ پاکستان)تحریک انصاف وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک میں میرٹ اور انصاف کے قیام کیلئے کوشاں ہے باصلاحیت نوجوانوں کی حق تلفی کرکے (بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

میرٹ کے برعکس سرکاری ملازمتیں دینا ماضی کی حکومتوں کا خاصہ تھانوجوان روشن مستقبل کیلئے محنت اور لگن سے تعلیمی میدان میں کامیابیاں حاصل کریں حکومت میرٹ پرملازمتیں فراہم کرے گی ان خیالات کااظہار تحریک انصاف کے رہنما ممبرقومی اسمبلی اورنگزیب خان کھچی نے جمیل مارکی میں منعقدہ سپیریئر کالج میلسی کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی جانب سے بہترین تعلیمی نتائج کی وجہ سے ملک میں مجموعی طور پر تعلیم کا معیار بہتر ہوا ہے حکومت سرکاری تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا بھی فروغ چاہتی ہے کیونکہ ان اداروں میں بھی مستقبل کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے قبل ازیں، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ضلع وہاڑی پروفیسر میاں محمد اطہر، کالج کے ڈائریکٹر میاں ندیم ممتاز، ماہر تعلیم سید اظہر عباس بخاری، سید نوید الحسن قطبی، ہیڈ ماسٹرز سعید احمد سعید، میاں احمد نواز، ملک اعجاز حسین، میڈیکل آفیسر ڈاکٹر یاسر ممتاز اور میاں حاجی ممتاز حسین نے پوزیشن ہولڈر طلباء اور طالبا ت میں انعامات تقسیم کیئے اس موقع پر ادارہ کی روایت کے مطابق قرعہ اندازی کے ذریعے سٹاف ممبر میڈم شبانہ کو عمرہ کا ٹکٹ دیا گیا تقریب کے دوران کالج کے طلباء اور طالبات میں کشمیر میں جاری مظالم پر ایک ٹیبلو پیش کیا جس پر طالبات کی جاندار پرفارمنس پر شرکاء آبدیدہ ہو گئے اسی طرح ملی نغمے بھی پیش کیئے گئے۔ تقریب میں اختر عباس زاہد، مختیار حسین عابد، محمد نواز، میاں غلام محمد ارائیں،حیدر خان، افتخار بھٹہ، اشفاق خان کھچی، بابر اقبال، ہارون جبار، چوہدری محمد خالد، محمد یوسف کامران، ابراراحمد انصاری، صادق علی مرزا، شاہد پردیسی،، واجد علی شاہ،مظہر فریدی، یٰسین نذیر، احمد نواز، لیاقت نیازی، فرحان شبیر، محمد توصیف، طارق محمود، محمد اظہر شاہین، آفتاب سعید، روبینہ شہزاد، ذکیہ، ارم کنول اور محمد ریاض سمیت دیگر معززین نے شرکت کی

محنت

مزید : ملتان صفحہ آخر