بہاولپور‘ انجینئرز کا مطالبات منظوری کیلئے دھرنا‘ نعرے‘ اسمبلی گھیراؤ کی دھمکی

بہاولپور‘ انجینئرز کا مطالبات منظوری کیلئے دھرنا‘ نعرے‘ اسمبلی گھیراؤ کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاول پور(بیورورپورٹ) پاکستان ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن کے زیر اہتمام مطالبات کی منظوری کے لیے محکمہ انہار میں 19 ویں روز بھی احتجاجی دھرنا جاری رہا اور بہاول پور زون کے تمام ڈپلومہ ہولڈرسب انجینئر اور ایس ڈی اوز نے احتجاجی دھرنا میں شرکت کی۔احتجاجی(بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ڈپلومہ انجینئرفیڈریشن بہاولپورکے عہدیداروں صدرجنوبی پنجاب محمدہلال خان، سیکرٹری جنرل نعیم آفتاب، صدرزونل باڈی محمداختراعوان، جنرل سیکرٹری زون محمدکاشف، نے کہا کہ احتجاجی دھرنا ٹیکنیکل الاؤنس نہ ملنے تک قلم چھوڑ ہڑتال جاری رہے گی حکومت دیگرافسران کی طرح ڈپلومہ انجینئرز کاٹیکنیکل الاؤنس جاری کرئے۔انہوں نے کہاکہ ڈپلومہ ہولڈرزسب انجینئر، سنیئرسب انجینئر، ایس ڈی اوزشامل ہیں کی ہڑتال ٹیکنیکل الاؤنس کی منظوری تک جاری رہے گا انہوں نے کہاکہ جس طرح ٹیکنیکل الاؤنس ایکسین، ایس ای اورچیف ایگزیکٹو اودیگر محکمہ کے افسران کوملتاہے1.5 فیصد الاؤنس ملنے سے ان افسران کی ڈیڑھ گنا تنخواہیں بڑھ گئی ہیں ڈپلومہ انجینئرز میں چوبیس گھنٹے فیلڈکاکام کرتے ہوئے ٹیکنیکل کام سرانجام دیتے ہیں اس کے باوجود فیلڈمیں کام کرنیوالے اصل ورکروں کوٹیکنیکل الاؤنس نہیں دیاجارہا جوان کیساتھ سراسرزیادتی ہے حکومت ان سے سوتیلی ماں جیساسلوک بندکرکے انہیں ٹیکنیکل الاؤنس دینے کی فوری طورپرآڈر جاری کرے ورنہ پنجاب اسمبلی کا گھیراؤ کیا جائے گا۔
دھمکی