حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کررہی ہے‘ عالمگیر خان

حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کررہی ہے‘ عالمگیر خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلسی(نمائندہ پاکستان)سیکرٹری زکوۃ و عشر پنجاب عالمگیر خان کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کار کر دگی اور اشیائخوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیاسیکرٹری زکواۃ و عشر پنجاب عالمگیر خان نے اس موقع پر کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی کار کر دگی کو مزید بہتر بنائیں حکومت پنجا ب کی ہدایت پر اشیائخوردونوش کی قیمتوں کو ہر صورت کنٹرول کیا جائے حکومت کی اولین ترجیح عام لوگوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے (بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

پنجاب قیمت ایپ پر آنے والی شکایات کا فوری ازلہ کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب عوام کی فلاح وبہبود کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے حکومت پنجاب کے بروقت اقدامات سے مہنگائی کافی حد تک کنٹرول ہو گئی ہے ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوملک فاروق ڈوگر نے اس موقع پر بتا یا کہ ماہ فروری میں 1351دکانوں پر اشیائخوردونوش کی قیمتیں چیک کی گئیں 2دکانداروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیاایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خالد محمود نے بتایا کہ قیمت ایپ پر آنے والی 403شکایات میں سے 401شکایات کو حل کیا گیا۔
عالمگیر خان