سیوریج منصوبہ‘ میلسی شہر کیلئے 5کروڑ روپے منظور‘ مسائل حل ہونیکا امکان

سیوریج منصوبہ‘ میلسی شہر کیلئے 5کروڑ روپے منظور‘ مسائل حل ہونیکا امکان

  



میلسی(تحصیل رپورٹر)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب محمد جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہماری استدعا پر میلسی شہر کے سیوریج منصوبے کیلئے اضافی 5 کروڑ روپے کی منظوری دیدی ہے جس سے شہر کے تمام علاقوں کو سیوریج کے جاری منصوبے میں شامل کرتے ہوئے منسلک کر دیا جائیگا اس بارے 5 کروڑ روپے کی اضافی گرانٹ محکمے کو جاری کر دی گئی ہے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میلسی شہر اور اضافی نئی آبادیوں میں (بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

سیوریج کا مسئلہ گھمبیر صورتحال اختیار کر چکا ہے اس لیئے اس منصوبے کو تمام تر سیاسی مفادات سے بالا تر ہوکر اولیت دے رہے ہیں تا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ تحصیل کونسل میلسی اور میونسپل کمیٹی کو 13 کروڑ روپے سے زائد کی گرانٹ موصول ہو چکی ہے جس پر مختلف ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی تا ہم ٹف ٹائل کے منصوبے ایسے علاقوں میں مکمل کیئے جائیں گے جہاں سیوریج کا کام مکمل ہو چکا ہے اور سیوریج منصوبے کی تکمیل کے بعد باقی رہ جانے والے علاقوں کیلئے بھی خصوصی فنڈز حاصل کیئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ میلسی شہر کے تمام داخلی راستوں کو خوبصورت اور ون وے بنانے کیلئے منصوبہ منظور کروایا ہے جبکہ سیوریج کے جاری منصوبے کیلئے مزید 10 کروڑ روپے کی گرانٹ آنے والے بجٹ میں فراہم کی جائیگی جس سے یہ منصوبہ مکمل ہو گا اور شہر کی طویل عرصہ تک آنے والی ضروریات پوری ہو سکیں گی انہوں نے کہا کہ سڑکوں، بجلی اور گیس فراہمی کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے اور جلد مزید گرانٹ جاری ہو گی اسی طرح ریلوے پارک کیلئے ایم این اے اورنگزیب خان کھچی نے 8 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کرائی ہے اس پر بھی جلد کام کا آغاز ہو گا۔

منظور

مزید : ملتان صفحہ آخر